15 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلیجنس نے ایرانی سائنسدانوں کے قتل کے بارے میں عالمی برادری کی رفتار پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی سائنسدانوں کے قتل میں امریکہ، اسرائيل اور برطانیہ کا ہاتھ ہے اور ہم دہشت گردانہ کارروائیوں کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیں گے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹیلیجنس کے وزیر حیدر مصلحی نے کابینہ کے اجلاس کے بعد شہید احمدی روشن کی دردناک شہادت پر تعزیت پیش کی اورایرانی سائنسدانوں کے قتل کے بارے میں عالمی برادری کی رفتار پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایرانی سائنسدانوں کے قتل میں امریکہ، اسرائيل اور برطانیہ کا ہاتھ ہے اور ہم دہشت گردانہ کارروائیوں کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل اپنے اس مذموم اقدام کو چھپا نہیں سکتے انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے ایک پلید فرزند کو مشرق وسطی پر مسلط کررکھا ہے اور وہ اپنے تمام جرائم کو اس کی گردن پر ڈالتے ہیں اور پھر اس کی پشتپناہی بھی کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ اسرائيل مختلف جرائم کا ارتکاب کرتا ہے اور امریکہ اسے شاباش دیتا ہے لیکن انشاء اللہ ہم ان کے وحشیانہ اور سنگين جرائم کا منہ توڑ اور بھر پور جواب دیں گے۔ مصلحی نے کہا کہ مغربی ممالک کو اسرائيل سے اپنا حساب کتاب جدا کرلینا چاہیے اسرائيل دہشت گرد حکومت ہے اور مشرق وسطی کی تاریخ اسرائیل کے جرائم سے بھری پڑی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں جنھیں ہم بین الاقوامی حقوقی اداروں میں پیش کریں گے انھوں نے کہا کہ امریکہ ، برطانیہ ، موساد اور بعض دیگر ادارے ایرانی سائنسدانوں کے قتل میں مشترکہ طور پر ملوث ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران دہشت گردوں کو مناسب جواب دینے کے ۂئے آمادہ ہے۔......... /169